Article - AL-QASSIM POWER HITTERS 15 OVERS SUMMER CUP 2024-25
View Article

AL-QASSIM POWER HITTERS 15 OVERS SUMMER CUP 2024-25

Rana Nadeem Amin (rana.nadeem.akhtar@hotmail.com)
07/27/2024


قواعدو قوانین اے کیو سی ایل 1-قواعد تمام ٹیموں کے لیے برابر ہیں۔ 2-انٹری فیس ادا کرنے تک کوئی ٹاس نہیں ہوگا۔ 3-ٹاس کا وقت صبح 05:45 بجے ہے میچ صبح 6:00 بجے شروع ہوگا- یہ ٹائم ٹیبل صرف گرمیوں کے لیے ہے 4- ہر کھلاڑی کا مناسب کٹ میں ہونا ضروری ہے ۔ اگر کوئی کھلاڑی کٹ میں نہیں ہے تو وہ نہیں کھیل سکتا / اگر ایک ہی کٹ نہیں ہے تو 30 ریال ہر کھلاڑی کو جرمانہ ہوگا جو میچ شروع ہونے سے پہلے ادا کرنا پڑے گا ۔ 5- جو بھی ٹیم وقت پر نہیں پہنچتی ہر 10 منٹ بعد 1 اوور کی کٹوتی ہو گی۔ اگر ٹیم 06:30 بجے تک گراؤنڈ میں نہیں پہنچتی تو دوسری ٹیم کو پوائنٹس دے دیے جائیں گے 6-امپائرز کا مناسب کٹ میں ہونا بہت ضروری ہے ۔ 7-اگر امپائرز نہیں آتے تو اس ٹیم کے میچ پوائنٹ کٹ جائیں گے ، اگر میچ پوائنٹ نہیں تو 100 ریال 1 ایمپائر کا جرمانہ ہو گا. 8-گالیاں دینے والے اور ایمپائرز کے ساتھ بدتمیزی کرنے والے کھلاڑیوں پر پابندی ہوگی۔ 9-ٹورنامنٹ 15 اوورز کا ہوگا۔ 10. ایک کھلاڑی تمام سیزن دوسری ٹیم میں نہیں کھیل سکتا. 11- امپائرز کا فیصلہ حتمی ہو گا. 12. پہلے5 اوورز میں ہیلمٹ پہننا ضروری ہے. 13. ایک اوور میں ایک شارٹ پچ کی اجازت ہے. 14. گراؤنڈ میں ٹاس کرنے سے پہلے کم از کم 8 کھلاڑیوں کا ٹیم کٹ میں ہونا ضروری ہے. 15. اگر بال تھوڑا سا ٹیڑا ہو جاتا ہے تو کم از کم 2 اوورز تک اور استعمال ہو گا. 16. نئے ٹورنامنٹ میں ٹیم انٹر کروانے کا وقت 5 دن ہو گا اس کے بعد ٹیم انٹر نہیں ہو سکتی. 17. فائنل میچ کے ساتھ نئے ٹورنامنٹ کے 2 لیگ میچز ہوا کریں گے جو کہ شیڈول کے مطابق کھیلنا پڑھیں گے . 18. اگر بارش کی وجہ سے میچ نہیں ہوتا تو دونوں ٹیموں کو 1 1 پوائنٹ دیا جائے گا ماسوائے فائنل میچ کے. 19.اگر کوئی نیا کھلاڑی کسی ٹیم میں شامل ہوتا ہے تو وہ لیگ میچ کھیلے بغیر ناک آؤٹ میچز نہیں کھیل سکتا. 20 اگر کسی ٹیم کا مستقل کھلاڑی کسی وجہ سے لیگ میچز نہیں کھیل سکتا تو وہ ناک آؤٹ میچز کھیل سکتا ہے. شکریہ

You can also enter comments by CricClubs Login

Comments: